راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق کے حوالے سے 01روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، تربیتی ورکشاپ کا انعقاد شارپ(SHARP) این جی او کے تعاون سے کیا گیا،تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر مس منہم حنفی،لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ توفیق احمد اورتفتیشی افسران نے شرکت کی، تربیتی ورکشاپ میں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر مس منہم حنفی نے تفتیشی افسران کو بنیادی انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق کے حوالے سے تفتیشی افسران کو لیکچر ز دئیے،اس موقعہ پر پراجیکٹ کوآرڈینیٹر مس منہم حنفی نے کہا کہ معاشرہ کے محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،تھانے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،خواتین، بچوں اور ٹرانسجینڈرز کے حقوق کا تحفظ ہم سب کا فرض ہے،ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین کا کہناتھا کہ کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ شہریوں کی عزت نفس کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، قرآن پاک میں بنیادی انسانی حقوق کی بہترین مثال نبی پاکﷺ کا اُسوہ حسنہ ہے، ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین نے شارپ این جی او کے نمائندگان کا ورکشاپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اورشرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔











