راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز )یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات،مرکزی جلوس پر راولپنڈی پولیس کے 1100افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے،مرکزی جلوس پر 80سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی بھی سرانجام دیں گے،ضلع بھر میں جلوسوں و مجالس پر2200سے زائد سیکورٹی و ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا اورمتعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات،مرکزی جلوس پر راولپنڈی پولیس کے 1100افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
مرکزی جلوس پر 80سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی بھی سرانجام دیں گے،ضلع بھر میں جلوسوں و مجالس پر2200سے زائد سیکورٹی و ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا اورمتعلقہ افسران کو ہدایات دیںڈیوٹی پر مامور افسران الرٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے،مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں،سینئر افسران وقتاً فوقتاً پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک اور بریف کریں،جلوس میں داخلے ہونے والے افراد کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔











