گوجرانوالہ(دلشادعی) محکمہ پی ایچ اے سول ڈیفنس چپقلش کا نتیجہ،گوجرانوالہ شہر کی اکلوتی چیک پوسٹ غلام حسین پارک جی ٹی روڈ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے تباہ و برباد ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ایچ اے سول ڈیفنس چپقلش کا نتیجہ،گوجرانوالہ شہر کی اکلوتی چیک پوسٹ غلام حسین پارک جی ٹی روڈ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے تباہ و برباد ہوگئی۔
نشیئوں و چوروں نے قیمتی آہنی کھڑکیاں گرل دروازے توڑنے اور آہنی جنگلے کاٹنے کا سلسلہ جاری رکھا جس کیخلاف عوامی شہری سماجی حلقوں نے سخت تشویش و تنقید کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی گوجرانوالہ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔











