حافظ آباد(شوکت علی وٹو)قائد ویلفیئر سوسائٹی حافظ آباد نے مستحق خاندانوں کی نشاندہی کے بعد راشن کی ترسیل کا سلسلہ شروع کر دیا۔
گزشتہ روز معززین علاقہ کو دعوت افطار کے بعد راشن کی تقسیم کے حوالے سے تقریب منعقد کی گی۔
علاقے کے معززین کو قائد ویلفیئر سوسائٹی کے اغراض مقاصد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی چئیرمین قائد ویلفیئر سوسائٹی ملک محمد عمران نے معززین علاقہ کو بریفنگ دیتے ہوئے. کہاکہ قائد ویلفیئر سوسائٹی حافظ آباد عرصہ پندرہ سالوں سے مختلف شعبوں میں خدمت کر رہی ہے اور 2020 میں راشن دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا رواں سال 2024 میں تقریباً 10 لاکھ کا راشن ڈیڑھ سو خاندانوں تک رات کے اندھیرے میں ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا تاکہ کسی بھی خاندان کی عزت نفس مجروح نہ ہو ہمارا مقصد نمود و نمائش نہیں مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے اسی جذبے تحت ہمارے ڈیڑھ سو کے قریب ممبران کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔
ملک محمد عمران نے قائد ویلفیئر سوسائٹی حافظ آباد کے وائس چیئرمین ملک ثاقب نواز، صدر ڈاکٹر محمد شہباز، نائب صدر عظام حسن بھون، ملک محسن،جنرل سیکرٹری بلال اشرف ریحان، جوائنٹ سیکرٹری قاسم علی منشاء ایڈووکیٹ، آفس سیکرٹری ابوبکر ریاض و دیگر ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ سب کی کاؤشوں کو قبول کرتے ہمیں زیادہ سے زیادہ مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا جذبہ فرمائے۔
دیگر مقررین میں صدر قائد ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر محمد شہباز، معروف صحافی عامر وسیم سندھو، معروف ماہر تعلیم و سماجی شخصیت رانا مقصود احمد، قاسم منشاء ایڈووکیٹ تھے ۔











