جمعه,  14 نومبر 2025ء
حافظ آباد میں پتنگ فروشی کے خلاف بڑے پیمانوں پر کارروائیوں کا آغاز

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حافظ آباد میں پتنگ فروش اور قاتل ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، رواں ماہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف تھانہ سٹی ،تھانہ صدر حافظ آباد اور تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں میں 90 سے زائد مقدمات درج، ملزمان کو گرفتار کر کے قاتل ڈور اور پتنگیں برآمد کر لی گئیں تھانہ جلالپور بھٹیاں میں بھی پتنگ فروش قانون کی گرفت میں۔

ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی ہدایت پر ضلع حافظ آباد میں کریک ڈاؤن جاری رہیگا. ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ آباد رانا جمیل قیصر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی حافظ آباد فرقان چیمہ نے بچوں میں آگاہی کے حوالے سے سے فوارہ چوک میں پتنگ بازی جو خونی کھیل بن چکا ہے۔

سکول، مدرسہ کے بچوں سے پتنگوں کو نذرآتش کیا. بچوں کو بتایا پنتنگ باز، ڈور خطرناک ہے جس سے کسی بھی شہری کی قیمتی جان جا سکتی ہے لہذا اس خونی کھیل سے باز رہیں اور قانونی کارروائی سے بچیں۔

اس موقع پر صدر صرافہ ایسوسی ایشن حافظ آباد منورحسین وٹو موجود تھے.خونی کھیل سے ابتک متعدد افراد زخمی اور جانبحق ہو چکے ہیں جس کی روک تھام حکومت تو کر رہی ہے سول سوسائٹی بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے خونی کھیل رک سکتا ہے اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں اور قانونی کارروائی سے بچیں…

مزید خبریں