اتوار,  10  اگست 2025ء
معروف گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر ارشد چوہان کو تمغہ امتیاز سے نوازدیاگیا

گوجرانوالہ(دلشادعلی) معروف گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر ارشد چوہان کو انکی بہترین خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں تمغہ امتیاز سے نوازدیا۔

پروفیسر ڈاکٹر ارشد چوہان کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقہ کھیالی سے ہے ۔

ان کا شمار قابل ترین ڈاکٹرز میں ہوتا ہے پروفیسر ڈاکٹر ارشد چوہان گائنی کی متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

انکی یہ کتابیں پاکستان کے تمام میڈیکل کالجز میں سٹوڈنٹس کو پڑھائی جاتی ہیں پروفیسر ڈاکٹر ارشد چوہان سابق چیئرمین یونین کونسل عامر یونس چوہان کے چچا،ایم پی اے حاجی محمد نواز چوہان اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر محمد اشرف چوہان کے بھائی ہیں۔

مزید خبریں