جمعه,  14 نومبر 2025ء
راولپنڈی پولیس کی کارروائی،لیڈی منشیات سمگلر سمیت 7ملزمان گرفتار

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوزز ) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، لیڈی منشیات سمگلر سمیت 07ملزمان گرفتار،ساڑھے 07کلو سے زائد چرس برآمد ،مقدمات درج ۔

دھمیال پولیس نے لیڈی منشیات سمگلر عائشہ سے02کلو100گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم آصف سے 01کلو120گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم اویس سے 01کلو204گرام چرس، ملزم سلمان سے 01کلو284گرام چرس، صدرواہ پولیس نے ملزم عبدالرحمان سے 700گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم افضال سے 640گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم مسعود سے 550گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ۔

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران کل 93 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 55 کلو گرام چرس، 01کلو 380 گرام ہیروئین،166لیٹر اور 54 بوتل شراب برآمد ہوئی،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے ۔

مزید خبریں