جمعه,  14 نومبر 2025ء
راولپنڈی پولیس کاکریک ڈاؤن،20ملزمان گرفتار،ہزاروں پتنگیں برآمد

راولپنڈی ( روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں اورپتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون ،20ملزمان گرفتار،1000سے زائد پتنگیں اور27ڈوریں برآمد،رواں سال کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 970 سے زائد ملزمان گرفتار کرکے78 ہزار سے زائد پتنگیں، 1300 سے زائد ڈوریں، 04 رائفلیں،23 پسٹل اور 06لاؤڈ سپیکرز برآمد کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے 02ملزمان نبیل اورعامر سے 500پتنگیں معہ02ڈوریں ،بنی پولیس نے 03ملزمان عثمان ،نجیب اللہ اورمحمد علی سے 350پتنگیںمعہ03ڈوریں ،صادق آباد پولیس نے 05ملزمان خرم ،سلیم ،خیام ،رمضان اوراحمد سے 58پتنگیں معہ05ڈوریں ،گنجمنڈی پولیس نے 03ملزما ن ساغر ،کامران اوربلال سے 44پتنگیں معہ06ڈوریں،رتہ امرال پولیس نے ملزم عباس خان سے 30پتنگیں اورڈور، ٹیکسلا پولیس نے ملزم یوسف سے 35پتنگیں ، گوجرخان پولیس نے ملزم نوید سے 17پتنگیں اور05ڈوریں ،دھمیال پولیس نے ملزم وسیم سے 25پتنگیں اورڈور، ریس کورس پولیس نے ملزم سلمان سے 10پتنگیں اور02ڈوریں ،سٹی پولیس نے 02ملزمان فائزاحمد اورعارف سے 07پتنگیں معہ 02ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے ۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہناتھاکہ پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ جان لیوا کھیل ہے ،پتنگ بازی اورپتنگ فروشی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

مزید خبریں