راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے7ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم محمد آصف سے1 پستول30بور معہ ایمونیشن، پیرودہائی پولیس نے ملزم رضوان سے1 پستول30بور معہ ایمونیشن، کینٹ پولیس نے ملزم حفیظ اللہ سے1 پستول30بور معہ ایمونیشن، ریس کورس پولیس نے ملزم شفاقت سے 01 پستول30بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم عبدالرحیم سے 1 پستول30بور معہ ایمونیشن، وارث خان پولیس نے ملزم احمد علی سے5لیٹر شراب، دھمیال پولیس نے ملزم غلام عباس سے 5لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
٭٭٭٭٭











