راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے9ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے1کلو380گرام ہیروئن، ساڑھے6کلو کے قریب چرس اور 54بوتل شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم کبیرشاہ سے1کلو380گرام ہیروئن،ملزم سنیل سے 54بوتل شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم مہتاب سے1کلو400گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم عمران سے1کلو400گرا م چرس، چونترہ پولیس نے ملزم عقیل سے1کلو480گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم بابر سے600گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم ارسلان سے530گرام چرس، آر اے بازار پولیس نے ملزم شہباز سے520گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم منان پرویزسے 520گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر نے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کارروئیاں جاری رکھی جائیں گی۔











