راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملنگا ڈکیت گینگ کے5ملزمان کوگرفتارکرکے2مہران کاریں،20موٹر سائیکلز،1 رکشہ، 25 موبائل فونز،مسروقہ رقم1 لاکھ 80 ہزارروپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمدکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملنگا ڈکیت گینگ کے 05ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عمر،حافظ،سرباز،عدنان اور ناصر شامل ہیں، ملزمان سے 02مہران کاریں،20موٹر سائیکلز،01 رکشہ، 25 موبائل فونز،مسروقہ رقم1 لاکھ 80 ہزارروپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد ہوا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کو شاخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیاگیاہے۔ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











