هفته,  23 نومبر 2024ء
حافظ آبادکااراضی ریکارڈ سنٹر مبینہ طور پر کرپشن کا گڑھ بن گیا

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)اراضی ریکارڈ سنٹر حافظ آباد میں مبینہ طور بھاری رشوت کے انچارج کی آشیر باد سے ملازمین غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی.ٹاؤنز لینڈ سب ڈویژن کی فرد جاری کرنے لگے جن پر پابندی ہے۔

حافظ آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی.ٹاؤنز، لینڈ سب ڈویژن پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے پابندیاں لگائی ہیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی.ٹاؤنز، لینڈ سب ڈویژن میں کسی قسم کی خریدوفروخت، فرد، رجسٹری پر پابندی ہے 2021 میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد نے بذریعہ لیٹر نمبر CA – 1583 کے زریعے تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کیا گیا کہ فرد، رجسٹری، خریدوفروخت پر پابندی ہے۔

مزیدپڑھیں:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

یہ لیٹر اراضی ریکارڈ سنٹر کے لیے بھی تھا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی.ٹاؤنز لینڈ سب ڈویژن کے مالکان وغیرہ سے مبینہ بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی فرد جاری کر دی جاتی ہے غیر قانونی عمل سے حکومتی اقدامات کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی.ٹاؤنز کی تعمیرات کو روکنا ہے زرائع کے مطابق پرائیویٹ شخص کے زریعے مک مکا کیا جاتا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے یہ دھندہ جاری ہے اور اپنے ہی جاری کردہ لیٹر پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہیں اس حوالے سے متعدد فورمز پر قانونی شکنی کرنے والے افسر، ملازمین کیخلاف انکوائری کی جا رہی ہیں جن کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ اس حوالے سے انسداد رشوت ستانی محکمہ کی مکمل خاموشی ہے جہاں سالوں سے ملازمین تعینات ہیں.

مزید خبریں