بدھ,  05 نومبر 2025ء
گوجرانوالہ میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری،پولیس اور ضلعی انتظامیہ روکنے میں مکمل ناکام

گوجرانوالہ (دلشادعلی) وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب پولیس پتنگ بازوں اور ڈور مافیا نے گوجرانوالہ میں ایک اور قتل کر دیا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان گھر سے افطاری کا سامان لینے نکلا اور آپ لوگوں کی بےحسی، خود غرضی اور وحشت کا شکار ھو گیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ خونی کھیل پتنگ بازی، پتنگ سازی اور دیگر بڑھتے ہوئے سنگین جرائم کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

پتنگ بازی، پتنگ سازی اور دیگر سنگین مسائل کی روک تھام گوجرانوالہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گئے ہیں۔

پتنگ بازی اور پتنگ بازی جیسے خونی کھیل پر سخت سے سخت سزا ہونی چاہیے، جائے وقوعہ کے پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو تاحکم ثانی معطل کیا جائے، تاکہ دیگر پنجاب پولیس کے افسران و ملازمین مستقبل میں ایسی غفلت برتنے سے پہلے سو بار سوچ سکیں۔

مزید خبریں