بدھ,  29 مئی 2024ء
یوم پاکستان قوم کا اپنے نظریے سے تجدید عہد کا دن ہے،ڈی سی گوجرانوالہ

گوجرانوالہ (دلشادعلی ) یوم پاکستان قوم کا اپنے نظریے سے تجدید عہد کا دن ہے، وطن عزیز کو ہم متحد ہو کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔آزاداور خودمختار اسلامی ریاست ہمارے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا یوم پاکستان کی پروقار تقریب سے خطاب میں اظہار، تقریب کمشنر دفتر کے لان میں منعقد ہوئی۔

ضلع کی تمام تحصیلوں میں بھی یوم پاکستان تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا عظیم اور تاریخی دن قیام پاکستان کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور آزاد فضاؤں میں سانس لینے والے ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اس دن کو قومی جوش و جذبے سے مناتے وقت اپنے آباؤ اجداد کی ان ناقابل فراموش اور لازوال قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرے جنہوں نے تحریک پاکستان کے رہنماؤں بالخصوص بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی رہنمائی میں اس پاک سرزمین کے حصول کا خواب پورا کردکھایا۔

تقریب میں ایم پی اے عمر فاروق ڈار ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینشن افضال قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز منصور، سی ای او ایجوکیشن محمد جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جاوید اختر پڈھیار، سی او کارپوریشن حیدر علی چھٹہ، محکمہ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا، ہلال احمر، سول سوسائٹی اور شہریوں، طلبہ سمیت دیگر محکموں کے افسران و ملازمین شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی، یوم پاکستان کے موقع پرخصوصی کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے مہمانوں کو سلامی پیش کی، سرکاری سکولوں کے بچوں نے ملی نغمہ گایا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کی طرف سے قومی ترانہ پڑھا گیا۔

ایڈیشنل کمشنر کوارڈینشن افضال قمر اورایم پی اے عمر فاروق ڈار نے اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کرنے کا دن ہے اور یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی حصول پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاددلاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہدائے پاکستان، استحکام پاکستان کی جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یوم پاکستان کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا مقصد آئندہ نسلوں کو تحریک پاکستان اور حصول پاکستان کی قربانیوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ استحکام پاکستان، ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں۔

علاؤ ازیں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ( وزیرآباد محمد سلیم آسی، کامونکی خرم مختار بھنگو، نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر) نے ممبران صوبائی اسمبلی ( وقار احمد چیمہ، رانا اختر علی خاں، عرفان بشیر گجر) کے ہمراہ اپنی تحصیلوں میں منعقدہ تقریبات میں پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔ ضلع گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں منقعدہ یوم پاکستان کی تقریبات میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔


ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج گوجرانوالہ میں بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی مرکزی کا انعقاد کیا گیا، پرنسپل ساجد جمال نے اساتذہ، سٹاف اور طلبہ و طالبات کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ کالج ہال میں یوم پاکستان سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے اور تقاریر کے ذریعے حصول پاکستان کے لیے ہمارے آباد و اجداد کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News