پیر,  16  ستمبر 2024ء
گوجرانوالہ وگردونواح میں گداگروں کی بھرمار،انتظامیہ نے چپ سادھ لی

گوجرانوالہ(دلشادعلی)گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل گداگروں کے گروہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیرے ڈالنا شروع کر دیئے تھے ۔

انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے صبح ہوتے ہی سیکڑوں مرد و خواتین اور بچے بھیک مانگنے کیلئے اپنے اپنے پوائنٹس کا رُخ کر لیتے ہیں اور خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کے گلوگیر ہو جاتے ہیں خوبرو خواتین بن سنور کر نوجوانوں کو ورغلا کر انکو لوٹ لیتی ہیں اور موقع ملتے ہی لوگوں کے سامان پر بھی ہاتھ صاف کر لیتی ہیں

جبکہ بچے ‘خواتین اور مرد حضرات کیساتھ لپٹ جاتے ہیں اور انکو بھیک دینے کیلئے مجبور کرتے ہیں اگر کوئی بھکاریوں کو بھیک نہ دے تو یہ بے عزت کر دیتے ہیں ۔ گداگروں نے شہریوں کو سخت ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا کر دیا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ گروہ کی شکل میں آتے ہیں اور یہ ایسے تنگ کرتے ہیں جیسے ان کا قرضہ دینا ہو۔ شہر کی اہم مارکیٹوں جن میں مختلف شاپنگ سینٹروں اور دیگر رہائشی و تجارتی علاقوں میں گداگروں کی بڑی تعداد نظر آ رہی ہے ۔بازاروں ‘مارکیٹوں میں چوریوں ‘جیب تراشی کی وارداتوں کا گراف بھی بڑھ گیا۔

سول سوسائٹی ‘شہریوں کا محکمہ انسدادِ گداگری سمیت مقامی انتظامیہ سے پیشہ ور گداگروں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News