هفته,  23 نومبر 2024ء
حافظ آباد،ٹریفک پولیس شہر میں بھاری ٹریفک کا داخلہ روکنے میں ناکام

حافظ آباد(روشن پاکستان نیوز)ڈی ایس پی ٹریفک شہر میں بھاری ٹریفک کے داخلہ کو روکنے میں مکمل طورپر ناکام۔افطاری کے بعد شہر میں بھاری ٹریفک ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کے ساتھ ساتھ حادثات کے خطرات میں اضافہ۔

ٹھٹھہ کھوکھراں پھاٹک پر اوورہیڈ بریج کی تعمیر سے بھاری ٹریفک کو متبادل راستہ جیل روڈ بائی پاس سے گذارا جاتاہے جو کہ صاف ستھری سڑک ہے۔ایک دو کلومیٹر کااضافی فاصلہ ہونے کی وجہ سے ٹرک،ڈمپر،ہیوی ویلیر گاڑیوں کے ڈرائیورشہرکے اندر سے داخل ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ہیوی ٹریفک کی شہر داخلہ سے شہرکی سڑکیں ٹھوٹ پھوٹ کا شکارہونے کا قوی امکان۔ یہ قابل ذکر ہے کہ ہیوی ٹریفک کورات11بجے کے بعد شہر میں داخلہ کی اجاز ت ہوتی ہے۔

عالم چوک گوجرانوالہ سے موٹر وے انٹر چینج کوٹ سرور تک بننے والی دوریہ سڑک پر ٹریفک کا بوجھ بڑھنے کی وجہ سے ٹھٹھہ کھوکھراں ریلوے پھاٹک پل تعمیر کیا جارہاہے جس وجہ سے ہیوی ٹریفک جو فیصل آباد، سرگودہا،چنیوٹ کی طرف سے یا گوجرانوالہ سیالکوٹ کی طرف سے آتی ہے کو متبادل سڑک جیل روڈ بائی پاس سے گزارہ جاتاہے جوکہ کچھ عرصہ قبل ہی نئی تعمیر ہوئی ہے۔افطاری کے بعدوہاں ناکہ پر موجودٹریفک پولیس کا عملہ مبینہ طورپر مٹھی گرم کرنے والے ڈرائیوروں کو جیل روڈ بائی پاس کی بجائے شہر کی طرف بھیج دیتے ہیں۔

انجان ٹرک ڈرائیورشہر میں راستہ پوچھتے پھرتے ہیں۔ایک وقت میں شہرمیں 10/10ٹرکوں پر مشتمل قافلہ جب شہر میں داخل ہوتاہے شہر کی تمام ٹریفک جام ہوکررہ جاتی ہے۔تراویح پڑھنے جانے والے افرادکاپیدل چلنا مشمل ہوجاتاہے اکثر مقامات پر شہر میں ڈمپربڑے ہونے کی وجہ سے موڑ نہیں سکتے تو وہ ون وے کی طرف مڑ جاتے ہیں اورگوجرانوالہ کی طرف سے بھی ہیوی ٹریفک آتی تو ٹریفک جام ہوجاتی ہے۔

شہر کا مرکزی مقام فوارہ چوک ٹرکوں کے اڈے کا منظر پیش کررہا ہوتاہے۔افطاری کے بعد کسی بھی چوک میں کوئی ٹریفک اہلکار نظرنہیں آتا۔

مزید خبریں