سیالکوٹ (روشن پاکستان نیوز) تھانہ اگوکی کے علاقہ روحیل گڑھا میں بیوی نے بہنوں اور بہنوئی کے ہمراہ شوہر کو آگ لگا دی۔
ایس ایچ او اصغر علی کے مطابق میاں شکیل احمد اور اس کی بیوی اقراء کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں اقراء نے اپنی عزیز خواتین اور مرد کی مدد سے شکیل احمد پر پٹرول چھڑکا اور بیوی اقراء نے آگ لگائی، پولیس کے مطابق شکیل احمد کے جسم کا ساٹھ فیصد جسم جھلس گیا اور اسے ہسپتال داخل کروادیا گیا ۔
جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دی، تھانہ اگوکی پولیس نے بیوی اقراء کی تین بہنوں اور ہم زلف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور پولیس کے مطابق گرفتاریوں کیلٸے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔