گوجرانولہ(دلشاد علی )کے روشن مستقبل اور آئندہ آنے والی نسلوں کی ترقی کے لئے تعلیم کا حصول اشد ضروری ہے۔
جدید ترقی کے دور میں نئی نسل کے لیے معیاری اور بامقصد تعلیم کا حصول نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر مامور اساتذہ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔استاد اور شاگرد کے درمیان عزت و احترام کے وہ اصول اپنانا ہوں گے جس کی ہمیں دین اسلام درس دیتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس شیخ، چیئرمین سٹی پبلک سکول شیخ زبیر سعید، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جیپس کے صدر طارق محمود مغل،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد شبیر بھٹی، ملک طارق احسان ممبر سپریم کونسل جیپس، محمد زاہد اخلاق فرنیچر
والے، ولید زبیر،عبدالہادی زبیر، شیخ فیصل منیر اور محمد عمیر شیخ نے سٹی پبلک سکول بہاری کالونی کیپس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان ہمارے بزرگوں کی بے پناہ قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا، نوجوان نسل کو ان قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کا تقاضا ہے، زندہ قومیںایک پرچم تلے چل کر ہی منزل حاصل کرتی ہیں۔
شیخ زبیر سعید اور ملک طارق احسان نے مزید کہا کہ ہمیں ملک کی معاشی اور معاشرتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے جہالت کے خلاف سب سے پہلے جہاد کرنا ہوگا ۔











