گوجرانوالہ( دلشادعلی )جامع مسجد انوارالمساجد پاپولر نرسری میں روزہ داروں کے لئے بصری لنگر کا سلسلہ جاری ہے جس میں سینکڑوں افراد روزانہ فری افطاری کرتے ہیں۔
یہ پروگرام جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ محمد رفیق قادری کی زیر نگرانی میں ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انسانیت کی خدمت دین کا حصہ ہے اس لیے ہم ہر سال رمضان المبارک میں لوگوں کی افطاری کا انتظام کرتے ہیں۔افطاری سے پہلے بڑا پرنور منظر ہوتا ہے سب لوگ مل کر درود پاک اور اللہ کے نام کا ذکر کرتے ہیں اور آخر میں دعا کی جاتی ہے۔ اس دستر خوان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ جہاں اس میں نادار افراد شریک ہوتے ہیں وہاں اس دستر خوان میں مسافر عام شہری ،معززین ،عمائدین سیاسی سماجی قائدین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ بلا امتیاز ایک ساتھ بیٹھ کر رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں اور اللہ کی نعمتوں سے یکساں مستفید ہوتے اظہار یکجہتی کی بہترین مثال پیش کرتے ہیں ،انہوں نے نے مخیر حضرات کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انکی اس کاوش کو اپنے حضور شرف قبولیت بخشے ۔
انہوں نے کہا کہ کہ مستحق اور سفید پوش افرادکیلئے افطار ی کا اہتمام کرنے والے اجر عظیم کے مستحق ہیں ۔ مخیر حضرات کا یہ جذبہ اللہ تعالی کے نزدیک بہت بڑے اجرو ثواب کا مستحق ہے۔رمضان المبارک کے دوران صدقات اور خیرات کا ثواب سال کے دیگر مہینوں کی نسبت کئی گنا بڑھ جاتاہے۔
ماہ صیام کے مقدس مہینہ میں اللہ تعالی کی خوشنودی کیلئے غریب پروری کرنے والے لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں۔