جمعه,  14 نومبر 2025ء
تین سال قبل وفات پانیوالی خاتون نگہبان پیکج وصول کرگئی،شوہرڈی سی دفترپہنچ گیا

جھنگ(روشن پاکستان نیوز) تین سال قبل انتقال کرجانے والی خاتون رمضان نگہبان راشن وصول کرگئی خاوند کو علم ہوا تو بیوی کی تلاش میں ڈی سی دفتر پہنچ گیا۔راشن نہ دیں میری بیوی ہی دے دیں محمد اسلم کی دوہائی۔

جھنگ سٹی وارڈ نمبر 8 محلہ کلواڑاں والا کے رہائشی محمد اسلم حکومت پنجاب کی جانب سے دیا جانے والا نگہبان رمضان راشن لینے گیا اور وہاں موجود اہلکاروں نے شناختی کارڈ چیک کرکے بتایاکہ آپکا راشن منظورہے مگر آپکا راشن آپکی بیوی لے گئی ہے ۔

محمد اسلم نے انہیں بتایا کہ انکی بیوی کا 3 سال پہلے انتقال ہوگیا تھا وہ کیسے راشن لےسکتی ہے جس پر اہلکاروں نے انہیں ڈی سی دفتر کا راستہ دیکھا دیا ۔

غریب محنت کش محمد اسلم راشن اور بیوی کی تلاش میں ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد عمیر کے دفتر پہنچ گیا جہاں ڈپٹی کمشنر نے صورتحال بارے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی

مزید خبریں