بین الاقوامی

پاکستانی حکومت کے ساتھ باقاعدہ رابطہ ہے،امریکا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہاہے کہ شہریوں کی جان کا کوئی بھی نقصان ہمارے لیے پریشان کن اور دل توڑ دینے والا ہے، یقینی بنانا چاہتے ہیں جب آپریشن کیے جارہے ہوں تو ہر ممکن اقدام کیے جائیں کہ شہری متاثر نہ ہوں۔

چہ مگوئیاں ختم،کیٹ مڈلٹن طویل عرصے بعد منظرِ عام پرآگئیں

لندن(صبیح زونیر)برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی طویل عرصے کے بعد خوشگوار انداز میں واپسی ہوگئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن کو شہزادہ ولیم کے ساتھ ونڈسر فارم شاپ پر دیکھا گیا جو ان کے گھر ایڈیلیڈ کاٹیج سے تقریبا ایک میل دور ہے۔ کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم

اسلامی ملکوں کے درمیان بھائی چارہ کے فروغ کے لیے مکہ میں کانفرنس کا انعقاد

مکہ مکرمہ(روشن پاکستان نیوز)اختلافات کو ختم کرنے اور مکالمے کے تصورات کو مستحکم کرنے کی سعودی خواہش کے فریم ورک کے اندر مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام کے قریب رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی مسالک کے درمیان رابطہ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

برطانیہ کی روسی میڈیا پر چارلس سوم کے انتقال کی چلنے والی خبروں کی تردید

لندن،کیف،ماسکو(روشن پاکستان نیوز)ماسکو میں برطانوی سفارتخانے نے روسی میڈیا پر کنگ چارلس سوم کی موت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی بادشاہ کنگ چارلس زندہ اور اسپتال میں زیر علاج ہیں ،ایسی من گھڑت خبریں دوطرفہ تعلقات کی خرابی کا باعث بن

متحدہ عرب امارات کا87 ممالک کے لیے ویزا پالیسی میں ایک اہم اپ ڈیٹ کا اعلان

وزارت خارجہ نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ویزا استثنیٰ کی پالیسی میں ایک اہم اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے، جس میں 87 ممالک کے شہریوں کے استحقاق میں توسیع کی گئی ہے، جس سے وہ پہلے سے داخلے کے ویزے کی ضرورت کے

برطانیہ،افطار و نماز کیلئے جانے والے خاندانوں کے گھروں میں چوریوں کی وارداتیں بڑھ گئیں

لندن(صبیح زُونیر)برطانیہ کے شمال مغربی شہر گریٹر مانچسٹر میں طلائی زیورات کی چوریاں بڑھ گئیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افطار اور نماز کیلئے گھر سے جانے والے خاندانوں کے گھروں سےچوریاں رپورٹ ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گریٹر مانچسٹر میں اگست سے اب

سعودی عرب میں ناقص کھجوریں فروخت کرنے والے 7 غیرملکی گرفتار

ریاض(روشن پاکستان نیوز)سعودی عرب میں ناقص کھجوروں کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 7 غیر قانونی تارکین وطن کو تجارتی فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے غیر قانونی تارکین کو ناقص معیار کی کھجوریں ذخیرہ کرنے اور

بھارت کے فیکٹری بوائلرمیں دھماکا،40مزدور زخمی

چندی گڑھ(روشن پاکستان نیوز)بھارت کی ریاست ہریانہ میں اسپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری کے اندر ڈسٹ کلیکٹر میں بوائلر پھٹنے سے 40 سے زائد کارکن زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول سرجن سریندر یادو نے بتایا کہ ضلع کے ڈھروہیرا کے صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری

سعودی عرب کا3ارب ریال سے زائد امداد تقسیم کرنے کا حکم

ریاض(روشن پاکستان نیوز)سعودی عرب میں سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں کے لیے شاہی اعلان کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے فرماں روا، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک میں 3 ارب ریال سے زیادہ امداد تقسیم کرنے کا حکم دے

ولادیمیر پیوٹن5ویں بار روس کے صدر منتخب 

ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی الیکشن میں بڑی جیت، 88فیصد ووٹ لے کر پانچویں بار صدر منتخب ہو گئے۔ روسی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن سمیت 80لاکھ سے زائد روسیوں نے آن لائن بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹنگ کے اختتام پر ووٹنگ ٹرن آؤٹ 67فیصد سے