هفته,  20  ستمبر 2025ء

بین الاقوامی

سعودی عرب میں شوال المکرم کاچاند نظر نہ آیا، عید 10 اپریل بروز بدھ ہو گی

ریاض (روشن پاکستان نیوز)سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث عید بدھ کو ہوگی۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مختلف شہروں کی رصد گاہوں میں اجلاس منعقد ہوئے۔ اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے کی

ہندوتوا پالیسی اب جموں کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتی،حریت رہنماء

سری نگر(بیورورپورٹ)حریت رہنماء عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہندوتوا کی پالیسی اب اسکول کے نصاب میں آرٹیکل 370 کی منسوخی سمیت مقبوضہ جموں کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں عبدالحمید لون نے

ایرانی صدرکاآئندہ ہفتےدورہ پاکستان متوقع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ایرانی صدر کاآئندہ ہفتے دورہ پاکستان سے پاک ایران تناو کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا گراف بلند سطح پرپہنچنےلگا۔ ذرائع کےمطابق ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی آئندہ ہفتے کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کریں گے، پاک ایران تناؤمیں کمی کے فوری بعد

عالمی بینک کی پاکستان کے 2 منصوبوں کیلئے 149.7ملین ڈالر کی منظوری

نیویارک(روشن پاکستان نیوز)عالمی بینک نے پاکستان کے 2 منصوبوں کےلیے 149.7ملین ڈالر کی منظوری دیدی۔ ڈیجیٹل اکانومی اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے فنانسنگ کی منظوری دی گئی۔ ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ کےلیے78 ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل اکانومی کی سپورٹ معاشی و سماجی ترقی کےلیے اہم ہے۔

غزہ میں بچوں کی اموات تمام انسانیت پر دھبہ ہیں، عالمی ادارہ صحت

جنیوا(روشن پاکستان نیوز)غزہ پر اسرائیلی حملوں اور مسلط کردہ جنگ کو 6 ماہ مکمل ہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کے مطابق غزہ میں بچوں کی اموات تمام انسانیت پر دھبہ ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ غزہ کے بچوں کے زخم اور

سیز فائر یا ایک بڑے حملے کی تیاری؟ اسرائیل نے جنوبی غزہ سے بڑی تعداد میں فوج واپس بلالی

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز)اسرائیل جنوبی غزہ میں تعینات زمینی فوج کی بہت بڑی تعداد کو واپس بلا لیا ہے، جبکہ مصر میں یرغمالیوں کی بازیابی پر مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ اسرائیل فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں اب صرف ایک پل پر فوج تعینات رکھی گئی

ایران کا اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ شروع کرنے کا امکان

واشنگٹن(نیوزڈیسک)اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری جنگ میں ایران کی براہ راست شمولیت کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ”بلومبرگ“ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران شام میں اپنے قونصل خانے پر مشتبہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہا

اسرائیل سے متعلق نرم پالیسی صدر اردگان کو الیکشن میں لے ڈوبی

استنبول(روشن پاکستان نیوز)ترکیہ میں حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات نے جہاں صدر رجب طیب اردگان کے لیے مشکل کھڑی کر دی ہے، وہیں اب ماہرین ان کی ہار ایک وجہ اسرائیل سے متعلق ’نرم پالیسی‘ کو قرار دے رہے ہیں۔ اس شکست کی اگرچہ کئی دیگر وجوہات بھی

لندن کےہیتھرو ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے

لندن(صبیح زونیر)لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر دو مختلف کمپنیوں ورجن اٹلانٹک اور برٹش ایئرویز کے جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایئر ویز نے بتایا ہے کہ سٹینڈ سے کھینچتے ہوئے ورجن اٹلانٹک جیٹ کا ‘ونگ ٹپ’ برٹش ایئرویز کے ہوائی جہاز سے ٹکرایا۔ یہ حادثہ

قطر، مصر، امریکا کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے۔ حماس نے مذاکرات کاروں کے وفد کو قاہرہ بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ اسرائیل نے