بدھ,  05 نومبر 2025ء

کھیل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 41، ٹریوس ہیڈ 29، میتھیو شارٹ 30 اور رینشا 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہرشیت رانا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو 39 رنز کے عوض آؤٹ کیا، ان کے پہلے آٹھ ون ڈے میچز میں وکٹوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جو ایشون کے برابر ہے۔ محمد سراج، پردیش کرشنا، کلدیپ یادیو اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ واشنگٹن سندر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایک موقع پر آسٹریلیا کے تین کھلاڑی 183 رنز پر آؤٹ تھے لیکن بھارتی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ نے اگلے سات کھلاڑیوں کو صرف 53 رنز کے اضافے کے بعد پویلین بھیج دیا، اس طرح بھارت کو جیتنے کے لئے 237 رنز کا آسان ہدف ملا۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما  اور شبھمن گل نے اننگز کا آغاز کیا، شبھمن گل 24 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی بیٹنگ کے لئے آئے، ویرات اور شرما نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ روہت شرما نے تین چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 7 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے، دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلے دونوں ون ڈے میچ آسٹریلیا کے نام رہے تھے۔
کوہلی اور روہت شرما کی شاندار بیٹنگ، بھارت نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 41، ٹریوس ہیڈ 29، میتھیو شارٹ 30 اور رینشا 56 رنز

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی کھلاڑیوں کے بی بی ایل کھیلنے کی تصدیق کر دی، کون کون کھیلے گا؟
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی کھلاڑیوں کے بی بی ایل کھیلنے کی تصدیق کر دی، کون کون کھیلے گا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کے لیے کلئیر کر دیا گیا ہے، اس حوالے

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان چوتھے نمبر پر چلا گیا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان چوتھے نمبر پر چلا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کی تازہ اسٹینڈنگز جاری کر دی ہیں۔ جنوبی افریقا پاکستان کو پنڈی ٹیسٹ میں شکست دیکر 5 ویں نمبر پر آ گیا جبکہ پاکستان شکست کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلا گیا۔

پہلی اننگز کے اختتام پر بالنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، مواقع ضائع کئے: شان مسعود

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہم نے بدقسمتی سے پہلی اننگز کے اختتام پر بالنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دیکھائی اور وکٹیں لینے کے مواقع ضائع کیے۔ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد بات کرتے ہوئے

جنوبی افریقا کی 18 سال بعد پاکستانی سرزمین پر فتح، سیریز 1-1 سے برابرکر دی
جنوبی افریقا کی 18 سال بعد پاکستانی سرزمین پر فتح، سیریز 1-1 سے برابرکر دی

اسلام آباد (محمد زاہد خان) جنوبی افریقا کی 18 سال بعد پاکستانی سرزمین پر فتح، سیریز 1-1 سے برابرکر دی تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نےراولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 68

کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنا کر 23 رنز کی برتری حاصل کرلی

راولپنڈی (محمد زاہد خان ) راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنا کر مجموعی طور پر 23 رنز کی برتری حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے دوسری

تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل

شطرنج کے گرو ڈینیئل ناروڈٹسکی 29 برس کی عمر میں چل بسے، موت کی وجہ کیا بنی؟
شطرنج کے گرو ڈینیئل ناروڈٹسکی 29 برس کی عمر میں چل بسے، موت کی وجہ کیا بنی؟

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی شطرنج کے مشہور گرینڈ ماسٹر اور آن لائن ٹرینر ڈینیئل ناروڈٹسکی 29 سال کی عمر میں اچانک وفات پا گئے ہیں۔ ان کے خاندان نے یہ خبر شارلٹ چیس سینٹر کے ذریعے جاری کی۔ ڈینیئل ناروڈٹسکی کون تھے؟ خاندان نے بیان میں کہا کہ ڈینیئل ایک

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز پر آؤٹ، مہاراج کی 7 وکٹیں

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز  پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور

شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد (محمد زاہد خان) شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر جنوبی افریقہ کے خلاف تین