بدھ,  19 نومبر 2025ء

پاکستان

افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پرگہری تشویش ہے، پاکستان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پرگہری تشویش ہے، یہ ہمارے تحفظ اورسلامتی کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے، افغانستان میں چھوڑے گئے جدیدہتھیارواپس لینے کےامریکی فیصلے پرترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ردعمل دیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی

پی ٹی آئی نے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی نے لاہور انتظامیہ کو 8 فروری کو جلسے کی اجازت مانگی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ریکارڈ 250 ڈالر کی کمی
سونے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار700 روپے تولہ ہو گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز سونا 2700 روپے سستا ہوا تھا۔ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

راولپنڈی (روبینہ ارشد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔ اور منصوبے کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ

سپر مارکیٹ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات فروری میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپر مارکیٹ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات فروری 2025 میں ماہ رمضان سے پہلے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس کے دوران کیا گیا، جہاں عہدیداران اور تمام ممبران نے شرکت کی۔ صدر شہزاد

صدر مملکت نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025کی توثیق کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  صدر مملکت آصف زرداری نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025کی توثیق کردی۔ صدر مملکت نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی بھی منظوری دے دی،اس کے علاوہ صدر نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025 کی بھی توثیق کر دی۔

9مئی مقدمات سے ہٹ کر ماضی کے ملٹری کورٹس کے فیصلوں کی مثالیں بھی پیش کریں، جسٹس نعیم اختر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ 9مئی مقدمات سے ہٹ کر ماضی کے ملٹری کورٹس کے فیصلے کی کچھ مثالیں بھی پیش کریں۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں

عمر ایوب، شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں پر فرد جرم عائد

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماؤں پر فرم جرم عائد کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد میں 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما

پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025 کیا ہے؟اہم نکات سامنے آگئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پیکا قوانین میں ترامیم سوشل میڈیا پرغلط خبروں کے پھیلاؤ کوروکنے کےلیے کی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص یا ادارے کو بدنام نہ کرے۔ ایوان سے منظورشدہ پیکاآرڈیننس بِل کو دی پریوینشن آف الیکٹرنک کرائمز(ترمیمی) بل 2025 کا نام دیا گیا ہے۔

پیکا ایکٹ پر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں گے، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) کے صدر افضل بٹ کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ پر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں گے۔ اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے پی