هفته,  13  ستمبر 2025ء

تازہ ترین

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا: بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے تحویل میں لے لیا گیا

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال کی سزا سنادی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے تین بار مؤخر کیے جانے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنایا

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال کی سزا سنا دی گئی۔ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ دیر بعد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ، اڈیالہ جیل کے اطراف میں 6 تھانوں کی اضافی نفری تعینات

190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجےسنایا جائے گا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کر دیا ہے۔ یاد رہے

کیسے ممکن ہے کہ شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیسے ممکن ہے کہ شفاق ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی

اے پی ایس حملے میں گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟ آئینی بینچ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا ہے کہ اگر جرم کا تعلق آرمی ایکٹ سے ہے تو ٹرائل فوجی عدالت کرے گی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ

ٹانک اور خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

خیبر(روشن پاکستان نیوز) ضلع خیبر اور ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 12،13 جنوری کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں ۔ ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پشاور دورہ، دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا عزم

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور “فتنہ الخوارج” کے خلاف جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ بھی

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے علاقے کچی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی اور ٹھکانے کا گھیراؤ کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشتگرد مارے گئے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر

اسلام آ باد(روشن پاکستان) 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر کر دیا گیا۔ محفوظ فیصلہ اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید