جمعه,  12  ستمبر 2025ء

تازہ ترین

وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کو قلمدان تفویض ، علیم خان کا 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان  نیوز) وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے ارکان کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔ حنیف عباسی کو ریلوے، طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، علی پرویز ملک پیٹرولیم اور خالد حسین مگسی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محمد منیر وٹو

پاکستانیوں اور افغانوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا آئندہ ہفتے سے امریکا میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی انتظامیہ مختلف ملکوں میں سیکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام

خوارج اور دہشت گرد گروہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں کینٹ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ منصوبہ سازوں کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد

امریکا افغانستان سے چھوڑے ہتھیار واپس لیتا ہے تو خطے میں امن بحال ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے چھوڑے ہتھیار واپس لیتا ہے تو خطے میں امن بحال ہو گا۔ ہفتہ وار بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور امریکی مشیر قومی سلامتی کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی اسلحے کی واپسی پر بھی بات ہوئی، چاہتے ہیں کہ امریکی اسلحہ پاکستان کے

اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا اسپیشل بینچ تحلیل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا اسپیشل بینچ تحلیل ہو گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسپیشل بینچ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کر رہا تھا جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس طارق جہانگیری بھی 

آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جا سکتا، سپریم کورٹ بار

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار نے تحریری معروضات میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل افتخار احمد سروہی نے 1955 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل ا فتخار احمد سروہی نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت

بنوں کینٹ پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پاک فوج نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ پر حملے کو ناکام بنا کر 4 خودکش حملہ آوروں سمیت تمام 16 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ جھڑپ میں 5 جوان بھی شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خوارجی عناصر نے

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر شہید
پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر شہید

پشاور(روشن پاکستان نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر شہید ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود عزیر ٹاون کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر انسپکٹر شاہد

بنوں کینٹ: فتنہ الخوارج کا دہشت گرد حملہ ناکام ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں چھ خارجی مارے گئے

بنوں(روشن پاکستان نیوز) سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، بروقت کاروائی کے دوران انٹری پوائنٹ پر چھ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ خارجیوں کے حملے میں نو شہری شہدی، سولہ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق، افطار کے وقت جب بنوں بازار میں رش تھا، اس وقت خارجیوں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔ خارجیوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی کے ذریعہ بازار سے ملحقہ ایریا میں دھماکہ کیا،اس بزدلانہ حملے میں 9 معصوم شہری شہید اور 16 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔خوارج کے حملے میں قریبی مسجد بھی شہید ہوگئی۔ مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کیلئے تمام فوجی امداد روک دی سیکورٹی ذرائع کے مطابق، خارجیوں کا رمضان المبارک میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے صفایا تک کلیرنیس آپریشن جاری رہے گا۔