
لاہور(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت
کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی ڈیگاری میں قتل کیے گئے خاتون اور مرد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ پولیس سرجن سنڈیمن اسپتال ڈاکٹر عائشہ کے مطابق خاتون کو سات اور مرد کو 9 گولیاں لگیں، پوسٹ مارٹم ڈیگاری کول مائن قبرستان میں کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ
کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مارگٹ میں خاتون اور مرد کے لرزہ خیز قتل پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے قبل ہی انہوں نے نوٹس لے کر آئی جی کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف ملازمین آج سے اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر سے ملازمین دھرنے میں شرکت کر رہے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دھرنا مطالبات
اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے 25 جولائی تک مون سون بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 25 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہے، اس دوران
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک اور 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع مالاکنڈ میں آپریشن کیا۔
کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز) — بلوچستان میں ایک بزدلانہ دہشتگرد حملے میں پاک فوج کے بہادر افسر میجر محمد انور کاکڑ جامِ شہادت نوش کر گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ ہندوستانی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں نے کیا۔ میجر انور کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے
لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں ہونے والے عالمی شہرت یافتہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025 میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے عالمی اعزاز جیت لیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ کو سبق سکھانے والے پاکستانی جے ایف 17 سی بلاک تھری طیارے نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو
ہنگو(روشن پاکستان نیوز) ہنگو کے علاقے زرگری میں فورسز نے بڑا آپریشن کیا جس میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان کی فائرنگ سے 3 پولیس افسران زخمی ہوگئے۔ ہنگو کے علاقے زرگری شناواری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ
لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد فضائی پابندی ہٹانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ برطانوی ایئر سیفٹی بورڈ نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے بعد کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اب