پیر,  07 اکتوبر 2024ء
اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آ باد (روشن پاکستان نیوز)آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کردی۔اوگرا کے مطابق جنوری کےلیے ایل این جی کی قیمت جاری کی گئی ہے، سوئی ناردرن سسٹم پر جنوری میں ایل این جی 1.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر جنوری میں ایل این جی 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔ اوگرا کا کہنا ہےکہ ایل این جی کی قیمت میں کمی دسمبرکی قیمتوں کے مقابلے میں کم ہوئی ہیں۔ اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 14.24 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں