منگل,  07 اپریل 2026ء
پاکستان کا متحدہ عرب امارات کو تمام قرضے رواں ماہ واپس کرنے کا فیصلہ
پاکستان کا متحدہ عرب امارات کو تمام قرضے رواں ماہ واپس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے رواں ماہ واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونے کے بعد کیا۔

یو اے ای کو رقم واپسی، پاکستان نے سعودی عرب سے مزید مالی سہولت مانگ لی

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں، پاکستان نے ان ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کو 2 دوست ممالک سے 5 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کی یقین دہانی مل چکی ہے۔

مزید خبریں