جمعرات,  02 اپریل 2026ء
ایران جنگ کے خاتمے پر متضاد خبریں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران جنگ کے خاتمے پر متضاد خبریں سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔

برینٹ خام تیل118 سے کم ہو کر 106 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآگیا اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت103 ڈالرفی بیرل پرمستحکم ہے۔

اس کے علاوہ یو اے ای مربن خام تیل3 فیصد اضافے سے 121 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

رات بھر پنکھا چلا کر سونا، فوائد اور نقصانات کیا ہیں؟ حیران کن حقائق

ڈاؤ انڈیکس میں ڈھائی فیصد، ایس اینڈپی میں 2.91 اور نیسڈیک میں 3.83فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں