ایران جنگ کے دوران پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر!

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): ایران جنگ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور توانائی بحران کے دوران پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے۔

25 روز سے جاری ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث دنیا بھر میں توانائی کا بحران بڑھتا جا رہا ہے اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ہر ملک کی معیشت کو متاثر کیا ہے۔

اس صورتحال میں پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر یہ آئی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)، پاکستان سمیت متاثرہ ملکوں کو بجٹ سپورٹ دینے کے لیے تیار ہے اور اس کے لیے اے ڈی بی نے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے پیکیج میں بجٹ سپورٹ، تجارتی اور سپلائی چین فنانس شامل ہیں۔ اس پیکیج میں اب تیل بھی شامل کیا جا رہا ہے جب کہ تیل کی درآمد محفوظ بنانے کیلیے اے ڈی بی کردار ادا کرے گا۔

ایران جنگ اور فیول قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکی صدر کی مقبولیت میں کمی آگئی

اے ڈی بی کے صدر مارساٹو کانڈا کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال کے باعث اے ڈی متاثرہ ترقی پذیر رکن ملکوں کی مدد کرے گا، کیونکہ اس صورتحال میں معاشی دباؤ کو سنبھالنے اور طویل مدتی استحکام کیلیے تیز مدد ضروری ہے۔

مارساٹو نے کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے دور میں ایشیا اور بحرالکاہل کی مدد پیکج کا حصہ ہے جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاس موجودہ اور منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائیوں کے لیے کافی وسائل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیکج میں ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کے مطابق ہنگامی امداد کو بڑھانا اور ضروری قرضے کے بفر کو استعمال کرنا بھی شامل ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بینک عالمی منڈی کی پیش رفت اور ایشیا اور بحرالکاہل کی معیشتوں پر ان کے ممکنہ اثرات کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے، خاص طور پر توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، افراط زر کے دباؤ، اور بیرونی کھاتوں کے توازن کے حوالے سے ہر لمحہ کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں