منگل,  17 مارچ 2026ء
ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچنے کا خدشہ

لاہور (روشن پاکستان نیوز)  ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے گیس قلت سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کے جہاز پر ایف آئی اے کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بلاجواز قرار دے دیا۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے مداخلت بند نہ کی تو رمضان المبارک میں غریب کا چولہا بند ہو جائے گا۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی بیجا مداخلت سے امپورٹرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے احتجاجاً مزید جہاز نہ منگوانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی قدرتی گیس کی قلت ہے اور 14 مارچ سے ایل این جی کی آمد بھی بند ہو چکی ہے، سپلائی متاثر ہونے کی صورت میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جو عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہوگا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن نے وزیراعظم شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کے جہازوں پر چھاپے مارنے کا عمل فوری بند کرایا جائے تاکہ گیس کی سپلائی متاثر نہ ہو اور رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سستی ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید خبریں