کراچی(روشن پاکستان نیوز) بین الاقوامی مارکیٹس اور پاکستان میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی مزید اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 915 روپے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے کا ہوگیا۔
سونا مزید مہنگا،فی تولہ نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے ہوگئی
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 34 ڈالر اضافے سے 5172 ڈالر کا ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی 192 روپے اضافے سے 9 ہزار 286 روپے کی ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔











