بدھ,  18 فروری 2026ء
فیسٹ اور حبیب رفیق لمیٹڈ شراکت داری، پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فیسٹ نے حبیب رفیق لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں فیسٹ، حبیب رفیق لمیٹڈ اور سی ایس آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار تقریب بھی منعقد ہوئی، جس کی مہمان خصوصی شیزا فاطمہ خواجہ تھیں۔

تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات ریاض حسین پیرزادہ، معروف صحافی محسن بیگ، PSL کی ٹیم لاہور قلندر کے CEO عاطف رانا، فیسٹ کے شریک بانی اور CEO محمد رافی حسین، اور دیگر سینئر سرکاری و نجی شخصیات، کاروباری افراد، بین الاقوامی تنظیموں اور سفارتخانوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت میکال ذوالفقار اور صوفی نے کی۔

رمضان میں تجارتی مراکز کب تک کھلیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

مہمان خصوصی شیزا فاطمہ خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت ایک اہم مرحلے پر ہے، اور نوجوان، ہنر مند اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے والی ورک فورس کے ذریعے ملک کی معیشت آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراکت داریاں مالی شمولیت، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور پاکستان کی عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مقام کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

فیسٹ کے CEO اور شریک بانی محمد رافی حسین نے کہا کہ ان کا مقصد دنیا کے 100 ملین لوگوں کو اپنی دولت کا مالک بننے کے قابل بنانا ہے، اور یہ شراکت پاکستان کے مواقع کو عالمی سرمایہ کاری سے جوڑنے میں مدد کرے گی۔ نائب چیئرمین HRL گروپ جہانزیب زاہد نے کہا کہ یہ تعاون بیرون ملک پاکستانیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے نئے دروازے کھولے گا اور شفاف، قابل رسائی سرمایہ کاری کے مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔

اس مفاہمتی یادداشت کے تحت یہ شراکت عالمی سرمایہ کاروں اور پاکستان کے وسیع غیر فعال اثاثوں کے پول کے درمیان خلا کو پُر کرنے کا مقصد رکھتی ہے۔

مزید خبریں