منگل,  17 فروری 2026ء
سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 9ہزار روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ14ہزار762 ہوگئی۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 7ہزار716 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 4لاکھ41ہزار 325روپے ہوگئی۔

سونا بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سستا ہو گیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوئی ہے۔بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 130 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 5010 ڈالر سے کم ہوکر 4879 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان موجودہ صورتحال کے اثرات سونے کی قیمت پر بھی پڑ رہے ہیں۔

مزید خبریں