شارکی تنگئی (کامران حمید) شارکی تنگئی اور دوپر کے پہاڑی علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں پر فائرنگ کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جوابی فائرنگ کی، اور مسلح افراد پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی شدید ہے اور مقامی لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ عمائدین اور رہائشیوں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی اور علاقے میں سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات نہ کیے جانے کی صورت میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
امریکی ریاست منی سوٹا میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک اور شخص ہلاک
تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔











