جمعه,  13 فروری 2026ء
سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 8600 روپے کم ہو گئی جس کے بعد فی تولہ 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 373 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے کا ہو گیا۔

کس ملک کے پاس کتنا سونا؟ پاکستان کا شمارکس صف میں ہوتا ہے؟

دوسری جانب  عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 86 ڈالرکم ہو کر 4 ہزار 972 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

مزید خبریں