اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے، جس کے بعد گھریلواستعمال کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 75 روپے 21 پیسے ہو گئی ہے۔
اوگرا نے بتایا کہ نئی قیمت کا اطلاق یکم فروری 2026 سے ہوگا۔ قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں اور درآمدی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
صارفین پر اضافی بوجھ کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر وہ گھرانے جو ایل پی جی پرانحصار کرتے ہیں۔
دنیا بھر میں بہت بڑا سائبر طوفان، تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے صارفین متاثر
اوگرا کی اس تازہ کارروائی کے بعد صارفین سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ توانائی کے متبادل ذرائع پر غورکریں تاکہ روزمرہ کے اخراجات میں توازن برقرار رہے۔











