اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
سونے کی فی اونس قیمت 5097 کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 109 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے گولڈ مین سیچز نے سونے کی قیمت سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی اونس قیمت 5,400 ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
پاکستان میں بھی سونے کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں گزشتہ روز بھی سونے کے نرخ میں 10900 کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، فی تولہ قیمت 11428 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ملک میں سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟











