اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.44 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پرسیمنٹ کی فی بوری قیمت 1375 روپے تھی۔
جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1449 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پر ریٹیل قیمت 1448 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف درخواست 8 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر
گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1377، راولپنڈی 1370، گوجرانوالہ 1400 ، سیالکوٹ 1360، لاہور 1447، فیصل آباد 1400 ، سرگودھا 1403، ملتان 1392، بہاولپور 1393، پشاور 1353 اور بنوں میں 1300 روپے رہی۔
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1389 ، حیدرآباد 1435، سکھر 1530، لارکانہ 1407 ، کوئٹہ 1490 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔











