پیر,  26 جنوری 2026ء
چاول کے برآمد کندگان کو رعایت دینے کا حکومتی فیصلہ قابل ستائش ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد(عرفان حیدر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے چاول کے برآمد کندگان کو رعایت دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر تجارت جام کمال خان اس فیصلے پر مبارکباد کے مستحق ہیں، اس فیصلے سے نہ صرف عالمی مارکیٹ میں پاکستانی باستمی اور نان باسمتی چاول کی قیمتیں بھارتی چاول کے برابر آئیں گی بلکہ پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھنے سے کاشتکار کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

اپنے ایک بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چاول کی برآمدات میں اضافے کیلئے برآمد کندگان کو باستمی چاول پر 9 فیصد اور نان باستمی پر 3 فیصد ریبیٹ(رعایت) دینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، اس فیصلے کے نتیجے میں چاول کی برامدات بڑھنے سے ڈیڑھ ارب ڈالر تک کا زرمبادلہ پاکستان آنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے لحاظ سے پاکستانی چاول مہنگا ہونے کے سبب مسائل کا سامنا تھا، ابھی بھارتی باسمتی چاول 1ہزار اور پاکستانی چاول کا 1250روپے ایکسورٹ ریٹ ہے جب کہ نان باسمتی کے چاول کے ریٹ میں 20ڈالر کا فرق ہے، حکومتی اقدام سے نہ صرف عالمی مارکیٹ میں مقابلہ بہتر ہو سکے گا بلکہ ملکی زراعت کو فروغ اور معیشت پر مثبت اثر پڑے گا، چاول کی برآمدات کے فروغ سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور ملک کی زرعی صنعت عالمی معیار کے مطابق ترقی کرے گی، اس اقدام سے پاکستان کی تجارتی ساکھ اور عالمی مارکیٹ میں اس کی پوزیشن بھی مضبوط ہوگی۔

صدر ٹرمپ کے ریمارکس کو توہین آمیز اور واضح طور پر خوفناک سمجھتا ہوں، برطانوی وزیراعظم

اس موقع پر چئیرمین کیپیٹل آفس ایف پی سی سی آئی و سی ای او برکت رائس مل کریم عزیز ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے عالمی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کے نرخ زیادہ ہونے اور ملک کو ہونے والے نقصان کا معاملہ ہر فورم پر اٹھایا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ انکی اور ہماری محنت اور کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں اس فیصلے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر تجارت جام کمال خان کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے چاول انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچایا۔

مزید خبریں