جمعه,  23 جنوری 2026ء
سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ،فی تولہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ،فی تولہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایک روز کی کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے پر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 802 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 91ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 923ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافے کا عالمی رجحان کب تک برقرار رہے گا؟

سونے کو ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر جانا جاتا ہے، جس کی قیمت مالیاتی بحران یا معاشی گراوٹ کے دوران کم ہونے کے بجائے برقرار رہنے یا بڑھنے کی توقع کی جاتی ہے۔

ملک میں سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ 1970 کی دہائی کے بعد سب سے زیادہ تیزی سے ہونے والا اضافہ ہے جو گذشتہ برس اپریل سے اب تک 50 فیصد سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔

قیمتی دھاتوں کے ڈیلر اور سٹوریج فراہم کرنے والی کمپنی سلور بلین کے بانی گریگر گریگرسن کے مطابق گذشتہ ایک سال میں ان کے صارفین کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت کی غیر یقینی صورت حال کو دیکھتے ہوئے بہت سے سرمایہ کار، بینک اور امیر خاندان اب سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھ رہے ہیں۔

گریگرسن کے مطابق ہمارے زیادہ تر صارفین طویل عرصہ تک سونا اپنے پاس رکھتے ہیں۔انھوں نے وضاحت کی کہ ان کے صارفین کی اکثریت چار سال سے زیادہ عرصہ تک سونا محفوظ رکھتے ہیں۔

گریگرسن کہتے ہیں کہ کسی نہ کسی وقت پر سونے کی قیمت میں گراوٹ ہو گی لیکن میرا ماننا ہے کہ موجودہ معاشی منظر نامے میں کم از کم اگلے پانچ سال تک کے لیے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کی امید ہے۔

مزید خبریں