منگل,  20 جنوری 2026ء
ملک میں سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاْ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ہو گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی طلب اور دیگر عوامل کی وجہ سے قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔

مزید خبریں