جمعرات,  15 جنوری 2026ء
امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزوں کا اجرا روک دیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔

اس کا اطلاق 21 جنوری سے ہوگا اور جب تک امیگریشن پراسیسنگ کے طریقہ کار پر نظر ثانی نہیں کر لی جاتی ویزوں کا اجرا نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے 75 ممالک کے لیے ویزوں کے اجرا کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جب کہ ویزا پراسیسنگ کی معطلی کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا۔

ان ممالک میں پاکستان، ایران، افغانستان، روس، صومالیہ، برازیل، نائیجیریا، اردن، کویت، تھائی لینڈ، عراق، یمن، مصر، بنگلا دیش، بھوٹان، لبنان اور لیبیا بھی شامل ہیں۔

نجی بینک کا ملازم 3 کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی لے کر فرار، مقدمہ درج

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ویزا معطلی کا فیصلہ امیگریشن پراسیسنگ کے طریقہ کار پر نظرثانی کے باعث کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد غیر ملکیوں کو امریکی سرکاری مراعات اور فلاحی سہولیات حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے رواں سال اب تک ایک لاکھ افراد کے ویزے منسوخ کئے ہیں، منسوخ کیے گئے ویزوں میں 8 ہزار ویزے طلبا کے تھے جب کہ 2500 ویزے ایسے افراد کے منسوخ کئے گئے جنہوں نے کسی نہ کسی طریقے سے امریکی قانون کی خلاف ورزی کی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے ملک بدری (ڈی پورٹیشن) اور ویزا منسوخی کی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں