منگل,  13 جنوری 2026ء
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی(روشن پاکستان نیوز)  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے سے 4لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے  اضافے سے 4لاکھ 13ہزار 118 روپے ہے۔

مزید پڑھیں: سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر, فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 4595 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں