اتوار,  11 جنوری 2026ء
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اب 150cc کی نئی موٹر سائیکل خریدنے کے لیے ایک ساتھ بھاری رقم ادا کرنا ضروری نہیں رہا۔

اٹلس ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکل CG 150 اب اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی SC آساں اسکیم کے تحت آسان اقساط پر دستیاب ہے۔

اس اسکیم کے تحت اہل صارفین ہونڈا CG 150 کو 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں خرید سکتے ہیں، جبکہ بینک کی جانب سے اس سہولت کو صفر فیصد مارک اپ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ تاہم صارفین کو یہ بات مدنظر رکھنی ہوگی کہ بکنگ کے وقت ایک بار پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی، اس کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) بھی علاقے کے مطابق الگ سے لاگو ہو سکتی ہے۔

بینک کے مطابق پروسیسنگ فیس کا انحصار منتخب کردہ مدت پر ہوگا۔ 3 ماہ کی مدت کے لیے 1.99 فیصد، 6 ماہ کے لیے 5.99 فیصد اور 12 ماہ کی مدت کے لیے 11.99 فیصد ایک مرتبہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دفعہ 144نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

ہونڈا CG 150 کی سرکاری قیمت 459,900 روپے ہے، جبکہ پروسیسنگ فیس کے بعد نیٹ قیمت 450,999 روپے بنتی ہے۔ اگر 3 ماہ کی مدت کا انتخاب کیا جائے تو ماہانہ قسط تقریباً 150,333 روپے ہوگی، 6 ماہ کی صورت میں قسط 75,167 روپے جبکہ 12 ماہ کی مدت میں ماہانہ قسط تقریباً 37,583 روپے بنتی ہے۔ تاہم حتمی رقم میں FED اور دیگر علاقائی ٹیکسز شامل ہو سکتے ہیں۔

یہ سہولت صرف اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے روایتی کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔ موٹر سائیکل کی بکنگ یا مزید معلومات کے لیے صارفین 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 021-111-002-002 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

بینک اور کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام بکنگز شرائط و ضوابط کے تحت ہوں گی، جبکہ قابلِ ادائیگی حتمی رقم ٹیکسز اور علاقائی چارجز کے باعث مختلف ہو سکتی ہے۔ یہ اقدام مہنگائی کے دور میں موٹر سائیکل صارفین کے لیے ایک اہم سہولت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں