جمعه,  09 جنوری 2026ء
نجی بینک کا ملازم 3 کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی لے کر فرار، مقدمہ درج

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نجی بینک کا ایک ملازم تقریباً 3 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی لے کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ایکسچینج ملازم ارقم طارق 93 ہزار یورو حبیب بینک ایکسچینج میں جمع کروانے کے لیے نکلا تھا  تاہم راستے ہی سے غائب ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رقم لے کر دوسرے بینک نہ پہنچنے کا انکشاف ہوتے ہی بینک انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور فوری طور پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

مزید پڑھیں: کیا موبائل فون ہاتھ میں نہ ہو تو گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

تھانہ پھالیہ پولیس نے بوتھ آفیسر عزیز اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم بینک ملازم کے خلاف دفعہ 408 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزم تاحال فرار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں