منگل,  30 دسمبر 2025ء
یکم جنوری 2026 کو بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 بروز جمعرات بینک تعطیل کے باعث ملک بھر میں عوامی لین دین معطل رہے گا۔

اس روز تمام کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے، تاہم عوام سے متعلق بینکنگ خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

دوسری طرف حکومتِ پاکستان کی جانب سے سال 2026 میں سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2026 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟

ملک بھر میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہوں گی، شہری اور ملازمین اب نئے سال میں تعطیلات کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

معلومات کے مطابق اس سال تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جن میں اہم مواقع جیسے یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس شامل ہیں۔

اہم تعطیلات کا خلاصہ:
5 فروری (جمعرات) – یومِ کشمیر
21 تا 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) – عیدِ الفطر
23 مارچ (سوموار) – یومِ پاکستان
1 مئی (جمعہ) – یومِ مزدور
27 تا 28 مئی – عید الاضحیٰ
28 مئی (جمعرات) – یومِ تکبیر
25 تا 26 جون – عاشورہ
14 اگست (جمعہ) – یومِ آزادی
25 اگست (منگل) – عید میلاد النبی ﷺ
9 نومبر (پیر) – یومِ اقبال
25 دسمبر (جمعہ) – قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس
26 دسمبر (ہفتہ) – کرسمس کے بعد چھٹی (صرف مسیحی ملازمین کے لیے)

ماہرین کے مطابق چونکہ کچھ مذہبی تعطیلات چاند کی رویت پر منحصر ہوتی ہیں، اس لیے تاریخوں میں معمولی تبدیلیاں متوقع ہو سکتی ہیں، شہریوں اور دفاتر کو مشورہ دیا گیا ہے کہ حتمی سرکاری نوٹیفیکیشن کے بعد اپنی تعطیلات کی پلاننگ کو حتمی شکل دیں۔

مزید خبریں