پیر,  15 دسمبر 2025ء
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

 14 روپے فی لیٹر کمی کے بعد فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65  پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کیا پیٹرول 36 پیسے اور ڈیزل 11 روپے سستا ہونے والا ہے؟ اوگرا کا اہم بیان آ گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے  پر برقرار  رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں