اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں۔ اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے۔ جو اضافی شرط نہیں بلکہ عملی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال کا بجٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نہیں بلکہ پالیسی ساز بنائے گا۔ ہر سیکٹر ایکسپورٹ کرے ہم خدمت کے لیے حاضر ہیں۔ اور فارمل سیکٹر نے کہا ہے کہ نان کمپلائنس سیکٹر کے پیچھے جائیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجی شعبے نے ملک کو لیڈ کرنا ہو گا۔ اور نوکریاں پیدا کرنا سرکار کا نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کا کام ہے۔ این ایف سی کے 8 گروپ میں سے 2 وفاق اور 6 صوبوں کے پاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کاگندم پالیسی پر اعتراض، پاکستان نے تحفظات دور کردیے
انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر کی طرح لاہور میں بھی ریسرچ سیل بنائیں گے۔ جبکہ قومی ایئر لائن کی نیلامی 23 دسمبر کو ہو گی۔











